23 جنوری، 2025، 4:24 PM

سوئٹزرلینڈ بھی اسرائیل کے خلاف مقدمہ چلانے والے ممالک میں شامل ہو گیا

سوئٹزرلینڈ بھی اسرائیل کے خلاف مقدمہ چلانے والے ممالک میں شامل ہو گیا

سوئٹزرلینڈ غزہ میں نسل کشی کے مرتکب اسرائیلی صدر کے خلاف شکایت کی تحقیقات کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوئٹزرلینڈ ایک سال کے بعد صیہونی صدر کے خلاف کئی مقدمات کو نمٹا رہا ہے۔ 

سوئس پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ ایک غیر سرکاری گروپ نے اسحاق ہرزوگ  کے خلاف نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

مذکورہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہرزوگ نے ​​غزہ کے عام شہریوں اور مزاحمت کاروں کے درمیان فرق کئے بغیر نسل کشی اور جنگی جرائم کے نظریاتی جواز میں فعال کردار ادا کیا۔

اسرائیلی سربراہ ہرزوگ کے خلاف شکایات ایک سال قبل اس ملک میں ڈیووس اجلاس کے دوران پیش کی گئی تھیں لیکن سوئس اٹارنی جنرل کے دفتر نے اس وقت تحقیقات سے انکار کر دیا تھا۔

 اسرائیلی صدر اس وقت عالمی اقتصادی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس گئے ہیں۔

News ID 1929791

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha